اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاء اسلامی نے آج ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے عناصر کے ہاتھوں بائیس مظاہرین کے گھروں پر یلغار، بحرینی شہریوں کے خلاف اس حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ بحرینی سیکورٹی اہلکار، بارہا بحرینی مظاہرین کےگھروں پر حملے کرتے ہیں ، ان کی چادر وچاردیواری کی حرمت پامال کرتے ہيں ، اور پھر زد وکوب کے بعد انھیں گرفتارکرلیتے ہيں۔
الوفاء اسلامی گروہ کے بیان میں آیا ہے کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے بحرینی خواتین کی حرمت پامال کرنے، ان کےگھروں پرحملے کرنے، مسجدوں کو شہید کرنے ، مذہبی آزادی پر پابندی لگانے اور جیلوں میں قیدیوں پر تشدد جیسے جرائم کے ارتکاب کے بعد اس حکومت کی کوئي قانونی حیثیت باقی نہيں رہ گئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲